سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف کونسل سیکشن احسان کریم کے اعزاز میں پیرس کی مشہور کاروباری شخصیت چوہدری محمد آصف کی جانب سےایک مقامی ریسٹورانٹ میں الوداعی عشائیے کا انعقاد کیاگیا،

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-30 at 5.25.09 PM

پیرس سے بلال محمدخان ۔۔۔

سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف کونسل سیکشن احسان کریم کے اعزاز میں پیرس کی مشہور کاروباری شخصیت چوہدری محمد آصف کی جانب سےایک مقامی ریسٹورانٹ میں الوداعی عشائیے کا انعقاد کیاگیا، جس میں سفیر پاکستان عاصم افتخار اور سفارت خانہ پیرس کے افسران کے علاوہ کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ،

عشائیے میں سینئر صحافی و اینکر امیر عباس نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔صاحبزادہ عتیق الرحمن نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے احسان کریم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور ملازمت میں کمیونٹی سے بہترین ریلیشن شپ قائم کی۔امیر عباس کا کہنا تھا کہ ایک غیر جانبدار مبصر کی حیثیت سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میری معلومات کے مطابق احسان کریم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئے ان میں جو احساس کمیونٹی کے لیےپایا جاتا تھا وہ بہت کم لوگوں میں دیکھا ہے،

احسان کریم نے اپنے خطاب میں چوہدری آصف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے لئے جن جذبات کا اظہار کیاہے اس کے لئے میں تہہ دل سے آپ تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اگر آپ کہتے ہیں کہ پوری دنیا میں فرانس کی ایمبیسی ایک اچھی ایمبیسی ھے تو مجھے بھی یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ فرانس کی کمیونٹی بھی بہترین کمیونٹی میں شمار ھوتی ہےاور یہاں جتنے لوگ بھی تشریف فرما ہیں ان سب سے میرے ذاتی مراسم ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں نے جتنا عرصہ فرانس میں گذارا ہے مجھے یہاں کبھی بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا،اور میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ آپ لوگوں کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں میں جہاں بھی رہوں گا آپ لوگوں سے رابطے میں رہوں گا،

مشہور کاروباری شخصیت ابرار کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسان کریم کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق تھا اور میں نے ہمیشہ انھیں لوگوں کی خدمت میں مصروف پایا۔سفیر پاکستان عاصم افتخار نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو کچھ احسان کریم کے بارے کہا اس پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ احسان کریم ان کے ٹیم کے شاندار افسروں میں سے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ احسان کریم کی طرح سفارت خانے کا ہر شخص کمیونٹی کی خدمت کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہا ہے ،

نہ صرف فرانس میں مقیم سفارتی عملہ بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی پاکستان کے سفارت خانے قائم ہیں وہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دن رات خدمات سر انجام دے رہےہیں۔سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بارے تقریبآ پچھلے پندرہ سالوں سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے اور ہر حکومت کی اولین ترجیح اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناہے ،اب کوئی بھی شخص جب چاہے سفیر پاکستان یا سفارت خانے کے عملے کے کسی بھی فرد سے ملاقات کرسکتاہے ان کا مزید کہنا تھا احسان کریم نے اپنی ملازمت کے دوران ویک اینڈ بھی لوگوں کے کاموں کے سلسلے میں گذارے ہیں اور نئے آنے والے ہیڈ آف کونسل سیکشن کاشف جمیل بھی آپ کی توقعات پر پورے اترے گے،سفیر پاکستان عاصم افتخار نے عشائیے میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سفارت خانہ کے ایک آفیسر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں۔

چوہدری محمد آصف نے کہا کہ میں سفیر پاکستان عاصم افتخار کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنی بےپناہ مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہمیں عزت بخشی اور مزید کہا کہ احسان کریم میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور ہم نے بہت اچھا وقت گزارا ہے احسان کریم نے کمیونٹی کے ساتھ جو روابط قائم کیے وہ قابل رشک ہیں اور یہی وجہ ہےکہ آج کمیونٹی کے لوگ احسان کریم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں،

متعلقہ خبریں