پاکستان کی بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والا میچ شدید گرمی، حبس اور فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث متعدد مرتبہ تعطل کا شکار رہا تاہم پاکستان کی بولنگ ایک بار پھر مخالف ٹیم پر حاوی رہی۔

بنگلہ دیش نے آج لاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ گراؤنڈ عموماً پہلے بیٹنگ کے لیے سازگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ دوسری اننگز میں پچ بیٹنگ کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔

تاہم پاکستانی بولرز نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کو آغاز میں ہی یکے بعد دیگرے نقصان پہنچا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہیں۔

متعلقہ خبریں