ریاض(نامہ نگار )
گجر یوتھ فورم سعودی عرب کے مرکزی چئیرمین عقلمند خان اور سنئیر رہنما شیر محمد گجر کی جانب سے چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا عشائیہ میں فورم ممبران وہ زمہ دران کے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سنئیر صحافی چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی ریاض گجر ہاوس آمد کے موقع پر گجر یوتھ فورم کے زمہ دران،عقلمند خان ،شیر محمد کھٹانہ،سعید وانا خیل گجر نے ویلکم کیا اور پرتکلف عشائیہ دیا جس میں گجر یوتھ فورم کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی صحافتی اور برادری کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور سعودی عرب میں گجر یوتھ فورم کے حوالے سے کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر نے تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب میں گجر یوتھ فورم کے پلیٹ فارم پر برادری کو اکھٹا کرنا اور انکے مسائل حل کرنے پر تمام زمہ داران کو مبارکباد دی اور سرہا کے دیار غیر میں جس طرح سب ملکر اپنے قوم کی خدمت کر رہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ سب آپس میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیار غیر میں رہے کر اپنے ملک میں بھی قوم و برادری کی خدمت کریں ہمیں بحثیت قوم اس وقت اپنے بچوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے تقریب کے اختتام پر سعید خان وانا خیل نے چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کو سواتی کی روائتی کیپ پہنائی