پاکستانی آئی ٹی فرم انفو ٹیک گروپ نےک کہا کہ اس نے اور امریکہ میں واقع ویلیرین سسٹمز انکارپوریشن نے ہیلتھ کئیر کی عالمی سطح پر فراہمی میں "انقلاب” لانے کے لیے سعودی عرب کے اوبیکان انویسٹمنٹ گروپ کے ساتھ شراکت کا معاہدہ کیا ہے۔
1995 میں قائم کردہ انفو ٹیک گروپ کیپٹل مارکیٹس، بینکاری، گورنمنٹ ٹیکنالوجی، مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور پیشہ ورانہ خدمات میں مہارت رکھتا ہے اور اس کے پاس تین عشروں سے زیادہ کا آئی ٹی تجربہ ہے۔
اوبیکان انویسٹمنٹ گروپ سعودی عرب کی 100 بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور پیکیجنگ، تعلیم اور صحت میں ایک سرخیل کی حیثیت رکھتا ہے جس کے 3,000 سے زائد ملازمین اور 16 ممالک میں آپریشنز ہیں۔
لیپ 2024 ٹیک کانفرنس اور ریاض میں چار تا سات مارچ تک جاری رہنے والی نمائش کے دوران سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے