“سعودی میڈیا شخصیت سمیرہ عزیز کیلۓ میڈیا علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری”

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-18

نمایاں میڈیا شخصیت اور کاروباری خاتون سمیرہ عزیزکو سینٹ مدر ٹریسا یونیورسٹی براۓ ڈیجیٹل تعلیم و ترقی و امن (ایس ایم ٹی یو)، آسٹریلیا کی طرف سے میڈیا علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ (ہونورس کاؤزا) ڈگری سے نوازا گیا ہے-
یو نیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمیرہ عزیز کا صحافت میں سفر کم از کم ایک چوتھائی صدی سے رواں دواں ہے، جو ایک ایسا دور تھا جب اس شعبے میں مردوں کا غلبہ تھا اور سعودی معاشرے میں اس شعبے کو خواتین کی جانب سے عموماً اختیار نہیں کیا جاتا تھا۔
یونیورسٹی کے مطابق سمیرہ عزیز کو میڈیا علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ (ہونورس کاؤزا) سے نوازا جانا ان کے صحافت میں اہم کردار کا ایک ثبوت ہے۔
سمیرہ عزیز نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز ڈگری کے علاوہ تحقیقاتی صحافت، ماس کمیونیکیشن اور فلمسازی میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیمات حاصل کررکھی ہیں ۔ انہوں نے کئ سرکردہ عہدوں پر کام کیا۔ وہ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے اردو نیوز اور عکاظ کے سعودی گزٹ میں سینئر انٹرنیشنل ایڈیٹر رہیں اور یوں ان کی عالمی پلیٹ فارموں سے معاونت نے ان کے نیٹ ورک کو وسعت بخشی اور میڈیا صنعت پر اس کے عالی اثرات مرتب کئے۔
سمیرہ عزیز کو انگلینڈ کے ایشین ریڈیو لائیو میں اپنے پروگرام "مرحبا سمیرہ عزیز کے ساتھ” کے حوالے سے بھی معروفیت حاصل رہی۔ وہ تاحال ایک مصدقہ میڈیا پرسن کے طور پر سرگرم ہیں اور بین الثقافتی مکالمےاور سعودی عرب کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کا عہد کرتے ہوۓ”سمیرہ عزیز گروپ آف کمپنیز” کی چیئرپرسن کے طور پر جدید منصوبوں کی سربراہی کر رہی ہیں نیز اہم عالمی روابط کو فروغ دینے میں بھی اپنا ایک بامقصد کردار ادا کر رہی ہیں۔
کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ سمیرہ عزیز نے ادب میں بھی اہم خدمات دی ہیں اور اپنے ناول کے لئے تاریخی منہج حاصل کرتے ہوۓ وہ اردو ناول کی پہلی سعودی مصنفہ کہلاتی ہیں۔ وہ شاعرہ اور اسپیکر کے طور پر بھی جانی مانی جاتی ہیں۔ انہوں نے ‘مڈل ایسٹ 2016 کے گریٹ وومن ایوارڈ’ جیسے کئ اہم اعزازات حاصل کئے ہیں۔
سمیرہ عزیز سعودی ویژن 2030 کی مضبوط حامی کے طور پر ملکی معیشت کو متنوع بنانے اور ترقی پسند راہوں کو اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ سعودی عرب اور عالمی برادری کے مابین خلیج کو ختم کرنے کیلۓ ہمیشہ سے ثابت قدم اور پرعزم رہی ہیں۔
دریں اثنا، ایک متاثر کن شخصیت کی حامل ہونے کی حیثیت سے ڈاکٹر سمیرہ عزیز کے خیر خواہوں نے بنگلور میں ان کی ڈاکٹریٹ ڈگری کی کامیابی کا جشن منایا.

متعلقہ خبریں