افطار ڈنر میں شریک شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے چوہدری ظہیر احمد نے کہا ہے رمضان کے اس بابرکت مہینے کی یہ فضیلت ہیکہ ہم سب آپس میں افطار اور سحری میں دعوتوں کا خصوصی اہتمام کرتے۔ جس سے ہماری محبتیں بڑھتی ہیں اور دیار غیر میں ہم ایک خاندان کی ماند اکھٹے ہوتے ہیں ۔ تقریب میں شریک شرکاءکنونئیر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری،چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر،سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور،چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت،صدر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر سعودی عرب سردار اشفاق خان،اے این پی کے سنئیر رہنما نوشروان خٹک،مسلم لیگ ن کے نائب صدر نور محمد آرائیں،پیپلز پارٹی کے نائب صدر ملک جاوید،گجر ایسوسی ایشن کے صدر احسان الہی گجر،چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر،صدر ملک فہد رفیق کھوکھر، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ اور سنئیر نائب صدر حسن بٹ اور دیگر نے چوہدری ظہیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے دیار غیر میں کیمونٹی کا اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت ہے اور اسطرح کی تقریبات سے ہمارے تعلقات مزید بڑھتے اور مضبوط ہوتے ہیں اور ہم سب نے ملکر اس ماہ رمضان کی عبادت میں اپنے ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کرنی ہیں