قطر : اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی اور کئی مہینوں میں پہلی بار قیدیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت شروع ہونے کے بعد صورت حال بدستور غیر یقینی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک غزہ جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے بارے میں "محتاط طور پر” پر امید ہے۔ مذاکرات میں کسی پیش رفت کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
ترجمان ماجد الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا لیکن محتاط امید موجود ہے۔