امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو خبردار کر دیا۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-60

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطینی شہر رفح پر حملہ کیا تو اس کے ’عالمی طور پر تنہا‘ ہونے کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔
روئٹرز کے مطابق انٹونی بلنکن نے مشرق وسطٰی کے امن مشن کے دوران نیتن یاہو سے ون آن ون ملاقات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں اب تک 32 ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ملبوں کے نیچے دبی ہوئی ہے اور ان کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں