جدہ (نورالحسن گجر سے)
قبلہ اول ضرور آزاد ہوگا.سردار عتیق احمد خان کا جدہ میں خطاب
سابقہ وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں چیف آرگنائزر کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سعودی عرب سردار عبداللطیف عباسی کی جانب سے افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے عہدے داران اور کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی و چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس عبداللطیف عباسی نے تقریب میں شریک شرکاء کو ویلکم کیا اور سردار عتیق احمد خان کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئےانکی کشمیر کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جس پر سردار عتیق احمد خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے
کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا سے جڑی ہوئی ہے.
فلسطین اور کشمیر کا حل دو ریاستی قیام میں ہے قبلہ اول ضرور آزاد ہوگا. فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کا حل دو ریاستی قیام کی صورت میں ممکن ہے.
فلسطین کی جنگ عالمی جنگ کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے جو خطے کیساتھ ساتھ پوری دنیا کے لیے باعث تشویش ہے.
مسئلہ کشمیر صرف دو کروڑ کشمیریوں کی بقا کا نہیں یہ پورے جنوبی ایشیا کی بقا کا مسئلہ ہے. یہ ایک ایٹمی آتش فشاں ہے جو پورے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے کشمیر کی صورتحال مودی حکومت کے آنے کے بعد صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے
جس کا ادراک اقوام عالم کو کرنا۔تقریب میں کشمیر کیمونٹی کی نمایاں شخصیات چئیرمین جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کے چئیرمین سردار وقاص عنایت سردار اشفاق خان صدرمسلم کانفرنس سعودی عرب، سردار ، سید سعیدشاہ، سردار اقبال یوسف، راجہ طاہر اقبال سابق اُمیدوار اسمبلی، ملک ظہیر سابق اُمیدوار اسمبلی، چوہدری خورشید متیال سابق چیئرمین جے کے سی او، الماس عباسی چیئرمین مالیاتی بورڈ، انجنئیر محمد عارف مغل، ملک ظفر اقبال، سردار مہتاب سرور، راجہ شمروز، ملک اشتیاق احمد، سردار ذوالفقار خان، اسرار عباسی، ملک الیاس، ریحان احمد متیال، نوید ھاشمی، رمضان عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔