حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ متوقع۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-66

فلسطینی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے متوقع معاہدے کی تازہ ترین پیش رفت میں کے حوالے سے اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے اختتام ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس کے قید میں چالیس اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی اسیران کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایک سینئر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "اسرائیل نے 40 قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جن میں تقریباً 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں”۔

کمیشن نے مزید کہا کہ اسرائیل اس تجویز پر بھی غور کر رہا ہے جس کے تحت عمر قید کی سزا پانے والے سات فلسطینیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کیا جائےگا

متعلقہ خبریں