مسجد کی چھت کو طول اور عرض تقریباً 67,000 مربع میٹر ہے۔
نمازی مسجد کے داخلی راستوں کے قریب لگائی گئی 24 سیڑھیوں کے ذریعے مسجد میں چڑھتے ہیں، جس میں 6 ایسکلیٹرز بھی شامل ہیں جو نمازیوں کی نماز سے پہلے اور بعد میں مکمل طور پر ہموار طریقے سے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتے ہیں
علاوہ ازیں معمر اور معذور افراد کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کی جارہی ہے، معذور افراد، س. اعت سے محروم اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دی جانے والی خدمات مسجد نبویﷺ کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کے آپریشنل پلان کا حصہ ہیں۔
معمر اور معذور افراد کی مسجد نبویﷺ کے حصوں اور روضہ رسول ﷺ تک رسائی کو آسان بناتے ہوئے کرسیاں اور گاڑیاں مہیا کی گئیں ہیں اور انہیں مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے ساتھ انہیں روضہ شریف تک پہنچانے میں مدد دی جارہی ہے