جدہ ۔(نورالحسن گجر سے)
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت خالد پرویز گجر نے عشائیہ میں شریک شرکاء اور pp137 بہاولنگر سے رکن صوبائی اسمبلی فدا حسین وٹو اور انکے ہمراہ میاں عادل حسین وٹو،اور میاں لال خان وٹو کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے فدا حسین ووٹو کی پارٹی اور علاقائی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.
جس پر میاں فدا حسین ووٹو نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے اس وقت ملک میں معاشی مسائل ضرور ہیں لیکن ہماری حکومت ان چیلنجز سے مقابلہ کر کے ملک کو پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی خاص طور پر پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں ہم جدید ٹیکنالوجی سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اوورسیز سے درخواست ہے زیادہ سے زیادہ سرمایہ اپنے ملک بھجیں تا کہ ہمارے معاشی حالات میں بہتری آئے اوورسیز پاکستان کے سفیر ہیں اور دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں
تقریب میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیداران چئیرمین چوہدری نورالحسن گجر،صدر فھد رفیق کھوکھر،سنئئر نائب صدر حسن بٹ ،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیت میاں سجاد ، میاں قدر ،چوہدری نوید خالد گجر ،چوہدری سفیاں گجر اور دیگر بھی شریک ہوئے اور سب نے میاں فدا حسین وٹو کو عمرہ کی مبارکباد دی ۔