جدہ ۔۔
حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اوورسیز پاکستانیز پاکستان کےسفیر ہونے کی حیثیت سے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھائیں کشمیر اور پاکستان کی اسمبلیوں میں اوورسیز کی نمائندگی وقت کی ضرورت ہے،
سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا جدہ میں کیمونٹی سے خطاب ۔
کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی جانب سے سابقہ صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی .
عشائیہ کی صدارت کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت نے کی عشائیہ سے خطاب کرتے سابقہ مشیر برائے اوورسیز و سنئیر نائب صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عنایت اللہ عارف نے سردار یعقوب کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے
اوورسیز کے مسائل سے آگاہ کیا اور تحریک آزادی کشمیر میں کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی،جس پر سردار یعقوب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اوورسیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پاک کشمیر قانون ساز اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں ،
تحریک جدوجہد آزادی کشمیر میں بھی یہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں مسلہ فلسطین ہو یا کشمیر ظلم صرف مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے اقوام عالم فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم بند کروائیں ۔
تقریب پاک کشمیر کیمونٹی کی نمایاں شخصیات چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت ،چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس عبداللطیف عباسی،صدر مسلم کانفرنس سردار اشفاق،چوہدری خورشید احمد متیال،راجہ شمروز خان ، سردار مہتاب احمد خان،سردار اقبال ،صدر پیپلز پارٹی چوہدری تصور،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،سابقہ مشیر برائے اوورسیز چوہدری اظہر وڑائچ،اور دیگر شریک ہوئے۔