سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمن 25 روزہ دورے پر سعودی عرب ریاض پہنچ گئے ریاض ائرپورٹ پر میاں قاسم ہزاروی کی قیادت میں بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کر کے والہانہ استقبال کیا۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-04-02 at 6.08.30 PM

ریاض (نامہ نگار )

میاں ضیإالرحمان کو ائرپورٹ پر رسیو کرنے کے بعد بڑے قافلے کی صورت میں ائر پورٹ سے رہائش گاہ پہنچایا گیا جہاں معززین علاقہ نے دوبارہ پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کر کے والہانہ استقبال کیا گیا جس پر میاں ضیاءالرحمن نے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے جسطرح آپ لوگوں نے ائرپورٹ اور رہائش گاہ پر میرا استقبال کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میں پہلے بھی آپ لوگوں کا مشکور تھا اور آئندہ بھی ایک خادم کی حیثیت سے مشکور رہوں گا ۔میاں ضیاء الرحمن دو دن ریاض میں قیام کے مکہ روانہ ہوں گئے..

جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گئے اور 29 شب ختم القرآن کی دعا میں شریک ہوں گئے اور اسکے بعد وہاں سے اپنے دست راست چوہدری نورالحسن گجر کی رہائش گا پر جدہ روانہ ہوں گئے جہاں اپنے چاہنے والوں سے ملاقاتیں کریں گئے اور انکا الیکشن میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کریں گئے اور عید کی نماز مسجد الحرام مکہ میں ادا کریں گے اور شیڈول کے اگلے مرحلے میں مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری اور اسکے بعد حائل روانہ ہوں گئے جہاں دو سے تین روز قیام کے بعد دوبارہ ریاض جائیں گیے۔

متعلقہ خبریں