چوہدری ظہیر احمد کی جانب سے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان اور وزیر برائے صنعتی کارپوریشن آزاد کشمیر تقدیس گیلانی کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام.

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-05-14 at 9.58.53 AM

جدہ۔ ( عاطف خان تنولی سے )

ممتاز کاروباری شخصیت پاکستانی ایگزیکٹیو فورم جدہ ریجن کے ہیڈ چوہدری ظہیر احمد کی جانب سے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان اور وزیر برائے صنعتی کارپوریشن آزاد کشمیر تقدیس گیلانی کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان،وزیر برائے صنعتی کارپوریشن آزاد کشمیر تقدیس گیلانی کے اعزاز میں ممتاز کاروباری شخصیت پاکستانی ایگزیکٹیو فورم جدہ ریجن کے ہیڈ چوہدری ظہیر احمد کہ جانب سے خصوصی پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا

جس میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری شفقت محمود،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت،چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر جدہ ریجن کے جنرل سیکرٹری راجہ شمروز اور اے آر وائی سعودی عرب کے بیورو چیف جانزیب امجد،چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ اور سنئیر نائب صدر حسن بٹ کو بھی خو بھی خصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا۔

اس موقع پر چوہدری ظہیر احمد مہمانوں کو ویلکم کیا اور پاکستانی ایگزیکٹیو فورم سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی جس پر راجہ ناصر خان اور تقدیس گیلانی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی ایگزیکٹیو فورم کی کارکردگی کو سرہا اوراوورسیز کیمونٹی کوکشمیر اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی ۔

متعلقہ خبریں