جدہ میں ایک روزہ پاکستان انویسٹمنٹ سمٹ اور سمارٹ ایکسپو کا انعقاد.

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-05-14 at 10.01.22 AM

جدہ .( عاطف خان تنولی سے)

پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جدہ میں ایک روزہ پاکستان انویسٹمنٹ سمٹ اور سمارٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹریولنگ،ٹورزم،پراپرٹی اور انڈسٹری سے متعلق سٹالز سجائے گئے تھے ۔

نمائش میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ نمائش کا افتتاح وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان،وزیر برائے صنعتی کارپوریشن آزاد کشمیر تقدیس گیلانی اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کیا،

تقریب سے چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشنز انڈسٹری خورشید برلاس نے نمائش میں شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارای خواہش ہے ہم اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ پاکستان میں انوسٹمنٹ کے لیے راغب کریں سکیں جس کے لیے یہ نمائش ایک کوشش ہے پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں


تقریب سے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں نمائش کے انعقاد پر آرگنائزر اور شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے پاک سعودی تعلقات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد ایک بہت ہی عملی قدم ہے اور اس سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتوں کی کوششوں کو تقویت ملے گی ہم سعودی تاجروں کو بھی دعوت دیتے ہیں

وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جس کے لیے کچھ وفود نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور ہمارا کمرشل سیکشن اس پر بھر پور کام بھی کر رہا ہے ۔
جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء راجہ ناصر علی خان اور تقدیس گیلانی نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور سرمایہ کاروں کو اپنے علاقوں میں ٹورزم کے لیے سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ٹورزم اور مائنگ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومتوں نے اس پر خصوصی کام شروع کیا ہوا ہے

۔۔تقریب میں شرکاء اور پاکستان سے آئے ہوئے کمپنیوں کے سربراہان نے نمائش کے اچھے نتیجہ کا اظہار کیا اور زیادہ سے زیادہ اوورسیز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں