پاک کشمیر کیمونٹی کی سرکردہ معروف سماجی شخصیت نصر اقبال سردار خان کی والد محترم راجہ سردار خان کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی
تعزیتی نشست میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید قونصلیٹ کے افسران پاکستان اور آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ دران سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور نصر اقبال سے انکے والد محترم راجہ سردار خان آف فتح پور گجرات سابقہ تھب پتنی تحصیل برنالہ آزاد کشمیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی۔
اس پر موقع نصر اقبال نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کیمونٹی نے جسطرح طرح میرا دُکھ بانٹا ہے اس پر میں سب کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔