فیصل آباد کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیات خواجہ برادران کے جدہ پہنچنے پر چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر اور چیئرمین جدہ ریجن میاں رضوان نے ویلکم عشائیہ دیا اور حج کی مبارکباد دیتے ہوئے فیصل آباد میں انکے ترقیاتی کاموں اور پارٹی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بھی مبارکبار دی
جس پرخواجہ لقمان اور خواجہ رضوان نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیار غیر میں پارٹی کو منظم اور مضبوط پر چوہدری اکرم گجر اور میاں رضوان الحق سمیت دیگر ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے اوورسیز پاکستانیز ملکی سرمایہ ہیں
مسلم لیگ ن نے ہمشہ اوورسیز کو عزت دی ہے،ہماری حکومت ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی مشاورت سے اس وقت ملک کو مشکل حالات سے نکال رہی ہے پاکستان پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہےاورسیز پاکستانیز وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا ساتھ دیں
اس مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ رقم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھجیں۔ تقریب میں نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت ملک علی خورشید ،پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چیئرمین نور الحسن گجر اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے قائم مقام صدر حسن بٹ نے بھی خواجہ برادارن کو حج کی سعادت کے لیے آنے پر مبارکباد دی۔