بھارتی فوجیوں کے ساتھ جنگل کی لڑائی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-10 at 10.13.27 AM

بھارتی فوجیوں کے ساتھ جنگل کی لڑائی میں 31 مشتبہ ماؤ نواز باغی ہلاک
باغی زیادہ ملازمتوں، زمین اور قدرتی وسائل کی دولت میں سے حصے کا مطالبہ کرتے ہیں

پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ وسطی بھارت میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں کم از کم 31 مشتبہ ماؤ نواز باغی ہلاک ہو گئے۔

ریاست چھتیس گڑھ کے انسپکٹر جنرل پتیلنگم سندرراج نے کہا کہ لڑائی جمعہ کو اس وقت شروع ہوئی جب انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ بغاوت کے دستوں نے تقریباً 50 مشتبہ باغیوں کو گھیر لیا۔
یہ کارروائی ریاست چھتیس گڑھ کے نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد کے ساتھ واقع ابھوجماد جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔

سندرراج نے کہا کہ کاروائی کا آغاز جمعرات کو ہوا اور لڑائی اگلے دن شروع ہوئی جو تقریباً نو گھنٹے تک جاری رہی

متعلقہ خبریں