…پاکستان انوسٹرز فورم کے اعزاز میں عشائیہ بڑے فیصلے

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-13 at 3.07.03 PM (2)

پاکستان انوسٹرز فورم کے اعزاز میں منڈی بہاؤ الدین کی معروف کاروباری شخصیت فدا حسین کھوکھر کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں تمام اراکین نے چوہدری شفقت محمود دھول کو دو سال کے لیے بلا مقابلہ صدر ،سردار وقاص عنایت کو جنرل سیکرٹری اور چوہدری اظہر وڑائچ کو اعزازی چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔

عشائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں انوسٹرز فورم کے ممبران نے شرکت کی اور نظامت کے فرائض چوہدری اکرم گجر نے ادا کئیے ۔ اس موقع پر۔۔

فدا حسین کھوکھر نے تمام شرکاء کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے جو کہ بہت مختصر وقت میں تمام پاکستانی تاجر اکھٹے ہوئے جس پر میں سب کا مشکور ہوں،
تقریب سے
صدر بزنس فورم چوہدری شفقت محمود نے اپنے خطاب میں فورم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے یوئے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی تاجروں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ہمارے آپس میں مل بیٹھنے سے ہم اپنے کاروبار میں ایک دوسرے کی معاونت کر کے اپنے لوگوں کو کاروبار اور سعودی کاروباری قوانین کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں ۔

پاکستانی تاجروں کاسعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ہے ہم مشکور ہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے کہ انہوں نے ہمیں کاروبار کے بہترین مواقعے فراہم کئے ہیں ہم سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اپنے تاجروں کو انوسٹمنٹ کے مواقعے فراہم کرنے کی اپنی حکومت کے ساتھ ملکر بھر پور کوشش کریں گے ،اور ہمارا یہ فورم سعودی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ فورم ہو گا ،

تقریب سے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پاکستانی تاجروں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا آپس کا اتحاد و اتفاق دیکھ کر دلی خوشی ہوئی پاکستانی تاجروں کا نہ صرف سعودی عرب کی ترقی بلکہ پاکستانی معیشت میں بھی اہم کردار ہے،

تقریب کے اختتام پر تمام اراکین نے اتفاق رائے سے دو سال کے لیے چوہدری شفقت محمود ڈھول کو پاکستان انوسٹرز فورم کا بلا مقابلہ صدر ،سردار وقاص عنایت کو جنرل سیکرٹری اور چوہدری اظہر وڑائچ منتخب کیا ۔جس پر چوہدری شفقت محمود،نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں