وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر رہے ہیں اور اس کے بعد مزید پیش رفت ہوگی۔
جمعرات کو اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ آئی پی پیز نے باہمی رضامندی اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد کے تابع کرتے ہوئے قربان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے۔ ان آئی پی پیز کا ’ٹیک اینڈ پے‘ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کے سابقہ بقایا جات سود کے بغیر ادا کیے جائیں گے۔