سعودی رائل ایئرفورس کے جوان پاکستان پہنچ گئے

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-16 at 12.29.59 PM

مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی رائل ایئرفورس کے جوان پاکستان پہنچ گئے

سعودی رائل ایئرفورس کے جوان سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے, سعودی رائل ایئرفورس کے 6 ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شرکت کررہی ہے۔


مشق میں شرکت کا مقصد پاکستان اور دیگر شریک ملکوں کی فورسز کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا، رائل فورس کی صلاحیتوں اور پروفیشنل سکلز کا مظاہرہ ہے۔


اس کے ساتھ فضائی اور معاون عملے کو غیر روایتی اور الیکڑانک جنگی ماحول میں قیمتی جنگی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ، پاکستان، ترکیہ اور مصر کی فورسز سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں