جدہ
مسلم لیگ ن جدہ ریجن کی جانب سے پارٹی سنئیر رہنما بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وائس چئیرمین منتخب ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید سے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں بڑی تعداد میں جدہ ریجن اور مرکزی عہدے دران نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد تھےخصوصی ریاض سے شریک ہوئے جبکہ تقریب کی صدرات چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے کی اور اعزازی مہمان سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب معسود احمد پورئ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی عہدے دران نے پارٹی قیادت اور وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں اوورسیز سے ایک مخلص ورکر کو یہ زمہ داری دیکر ثابت کیا ہے مسلم لیگ ن انکے حقیقی ورکروں کو عزت دیتی ہے اور اس عہدے سے اوورسیز کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور انشاءاللہ دیار غیر میں پارٹی مزید منظم اور مضبوط بنائیں گئے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا ملکی ترقی کے لیے پیغام ہر جگہ پہنچائیں گئے ۔ ہم بیرسٹر امجد ملک کو چیئرپرسن آف پنجاب اورسیز پاکستانیز کمشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وزیر علی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا شکریہ بھائی ادا کرتے ہیں جن کی بدولت پنجاب اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اوورسیز کا بھی خصوصی خیال رکھتی ہیں۔تقریب میں سنئیر نائب صدر فاروق انجم،نورمحمد آرائیں،شہباز احمد،ڈپٹی انفارمیشن سیکٹریری احسان الہی گجر،چئیرمین جدہ ریجن کے چیئرمین میاں رضوان الحق،صدر عمر معسود پوری،علی ملک ، رانا عثمان،میاں عثمان اور دیگر شامل تھے تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر کیک کاٹا ۔