قازان: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے پرامن حل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے، کیونکہ یہ خطہ مکمل جنگ کے دہانے پر ہے۔ برکس پلس اور دوست ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل قازان میں اپنے خطاب میں پوتین نے تشدد کے فوری خاتمے اور بحران کے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی خاص طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان تصادم خطے کو سنگین خطرات کی طرف دھکیل رہی ہے۔
پوتین نے کہا کہ غزہ کی جنگ لبنان تک پھیل چکی ہے، جس سے کئی ممالک متاثر ہیں، جبکہ مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے اسکولوں اور اسپتالوں کی تباہی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ماسکو نہیں چاہتا کہ تنازع مزید شدت اختیار کرے