جدہ: الطیبات سٹی فار سائنس اینڈ نالج نے 94 ویں سعودی یوم الوطنی کی تقریب میں بھرپور تعاون اور شرکت پر پاکستانی سرمایہ کار چوہدری شفقت محمود کو خصوصی توصیفی سند اور شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ تقریب 29 ستمبر 2024 کو الطیبات سٹی فار سائنس اینڈ نالج میں منعقد ہوئی، جس میں چوہدری شفقت کی شرکت کو بے حد سراہا گیا۔ الطیبات سٹی کے چیئرمین انجینیئر خالد عبد الرؤف خلیل اور سپروائز جنرل انجینیئر یوسف کیکی نے چوہدری شفقت کے اس تعاون پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ الطیبات انٹرنیشنل سٹی کو مستقبل میں بھی ان کا ساتھ حاصل رہے گا