دوحہ: قطر ایئرویز نے منگل کو ایلون مسک کی اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس سے لیس اپنی پہلی بوئنگ 777 پرواز کا آغاز کر کے اندرونِ پرواز رابطے کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی۔ ایئرلائن کے سی ای او بدر المیر نے 35,000 فٹ کی بلندی پر دوحہ سے لندن تک پرواز کے دوران اسٹار لنک کے بانی ایلون مسک سے ویڈیو کال بھی کی، جس سے اس سنگ میل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
قطر ایئرویز مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلی ایئرلائن بن گئی ہے جو اپنے مسافروں کو اسٹار لنک وائی فائی کی سہولت فراہم کرے گی۔ ایئرلائن کا منصوبہ ہے کہ اگلے سال تک اپنے پورے بیڑے میں اسٹار لنک انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے۔