کویت کا نیا ٹریفک قانون: غیرملکیوں کے لیے گاڑیوں کی ملکیت محدود، جرمانے میں اضافہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-10-27 at 14.02.37_7f9be483

کویت نے ٹریفک نظام میں وسیع تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے اور غیرملکیوں کے لیے گاڑیوں کی ملکیت پر نئی پابندیاں شامل ہیں۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق، نئے ٹریفک قانون کے تحت غیرملکیوں کو اب صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے ٹریفک امور، میجر جنرل یوسف الخدہ نے کہا کہ یہ اقدام کویت میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور روڈ سیفٹی میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں اس وقت تقریباً 25 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ خبریں