جدہ میں او آئی سی کی میزبانی میں ساحل چاڈ کے پناہ گزینوں کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس منعقد کی گئی، جس کا انعقاد شاہ سلمان مرکز برائے امداد، اقوام متحدہ برائے انسانی امور، اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے تعاون سے ہوا۔ اس کانفرنس میں 30 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا، جس سے 2024 تک خطے کے لیے مجموعی امداد 51 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
کانفرنس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے خطاب کرتے ہوئے چاڈ میں انسانی بحران کے حل کے لیے ڈونر ممالک اور عالمی اداروں سے فوری تعاون کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس اقدام پر سعودی عرب اور او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ چاڈ کے علاقے میں 33 ملین افراد کو فوری امداد درکار ہے، جن میں 11 ملین بے گھر اور پناہ گزین شامل ہیں