تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹر کے نزدیک ایک بس اسٹیشن پر ٹرک حملے میں کم از کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں 20 فوجی بھی شامل ہیں۔ العربیہ اور الحدث کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ تل ابیب کے شمال میں گلیلوت بیس کے قریب پیش آیا۔ حملے کے بعد اسرائیلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور اسرائیلی حکام اس حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔