پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے معاہدے، سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر ہوگیا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-03 at 20.08.22_8f74f94a

ریاض میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے حجم کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کر دیا ہے، جس میں حالیہ 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی ہے۔ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے تصدیق کی کہ پانچ اہم ایم او یوز پر عمل درآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔

دورے کے دوران نئے معاہدوں اور سرمایہ کاری کے اقدامات سے پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے، جو مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں