جی 20 ممالک میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر: روڈ کوالٹی انڈیکس میں نمایاں کامیابی

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-05 at 16.56.35_ebc630cf

ریاض: سعودی عرب نے روڈ کوالٹی انڈیکس میں جی 20 ممالک کے درمیان چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جسے ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر میں غیرمعمولی پیشرفت کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی کو مزید اجاگر کرنے کے لیے، سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز اور روڈز جنرل اتھارٹی کے چیئرمین، انجینیئر صالح الجاسر نے ریاض میں "جدت طرازی” کے موضوع پر روڈ سیفٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا۔

اس کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک سے 1000 سے زائد روڈ انڈسٹری کے ماہرین اور نمائندے شریک ہیں، جن میں کئی عالمی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ تقریب کے دوران، انجینیئر الجاسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس اہم کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کی عالمی سڑک کے شعبے میں بلند پوزیشن کا اعتراف ہے۔

وزیر الجاسر نے اس موقع پر سعودی قیادت، بالخصوص خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، کی جانب سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کو فراہم کی جانے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس سے اس شعبے میں ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔

کانفرنس میں دیگر عالمی مقررین بھی شامل تھے، جن میں سعودی وزیر میونسپلٹیز اینڈ ہاؤسنگ ماجد الحقیل، کویت کی وزیر برائے پبلک ورکس ڈاکٹر نورہ المشعان، جارجیا کے وزیر برائے علاقائی ترقی و انفراسٹرکچر اراکلی کارسیلڈز، قبرص کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و مواصلات الیکسس ویفیڈز، اور نیپال کے وزیر نقل و حمل دیویندر دہل شامل ہیں۔

یہ کانفرنس سعودی عرب کی انفراسٹرکچر اور روڈ سیفٹی کے میدان میں عالمی معیار کی جانب پیش رفت کو اجاگر کرتی ہے، جس سے ملک میں محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹیشن کا فروغ ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں