یوم شہدائے جموں: 6 نومبر کو شہداء کو خراج عقیدت، کشمیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-07 at 16.55.48_30c8067a

جدہ: 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں کے موقع پر، کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ جے کے سی او کے رہنماؤں، جن میں سردار وقاس عنایت اللہ عباسی، انجینیئر محمد عارف مغل، سردار محمد اشفاق خان، اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ دن 1947 کے جموں کے قتل عام کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب ہزاروں کشمیری مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا تھا۔

1947 میں تقسیم برصغیر کے وقت، جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی اکثریت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی خواہش ظاہر کی تھی، مگر ریاستی حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کر لیا۔ اس فیصلے کے بعد مہاراجہ کی فوج اور شدت پسند ہندو و سکھ جماعتوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں شروع کیں۔ 6 نومبر کو ہزاروں مسلمانوں کو زبردستی ایک جگہ اکٹھا کیا گیا اور انہیں یا تو قتل کر دیا گیا یا زبردستی علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

یوم شہدائے جموں ہر سال ان شہداء کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد کشمیر کے تنازعے اور وہاں کے عوام کی جدو جہد کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں