لندن سے جدہ کے لیے برٹش ایئرویز کی براہ راست پروازیں بحال، مسافروں کا گرم جوشی سے استقبال

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-07 at 16.30.32_11354bfd

جدہ: چار سال بعد برٹش ایئرویز نے لندن سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں، جس سے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ برٹش ایئرویز کی پہلی بحال شدہ پرواز منگل کے روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی، جہاں مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ پروازیں 2021 میں معطل کر دی گئی تھیں، لیکن اب ان کا دوبارہ آغاز ہفتے میں چھ بار کیا جائے گا۔ یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ سعودی عرب اور برطانیہ کے تجارتی و سیاحتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

متعلقہ خبریں