ڈونلڈ ٹرمپ کا جیت کا دعویٰ: ‘امریکہ سنہری دور میں داخل ہوگا’

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-07 at 16.28.57_3c2190c7

فلوریڈا: امریکی صدارتی انتخابات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ اب سنہری دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔” فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے ہیڈ کوارٹر سے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تمام اہم ریاستیں جیت لی ہیں اور ان کی ٹیم 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا، "ہم نے ایک تاریخی فتح حاصل کی ہے جو ہمیں امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی اجازت دے گی۔” ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی امریکہ کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگی، جس میں ترقی اور خوشحالی نمایاں ہوگی۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی مہم کے ایک مشیر نے اعلان کیا کہ انتخابی رات کو وہ کوئی تقریر نہیں کریں گی، جس سے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں