پاکستان اور سعودی عرب کا قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد، 419 پاکستانی قیدی جلد وطن واپس آئیں گے

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-22 at 17.43.58_2e8a16d6

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد اور اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی نائب وزیر داخلہ ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیے گئے۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سعودی عرب میں قید 419 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، اور وہ جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں۔

سعودی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور قریبی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں