نوجوانوں کے لیے سعودی عرب کا بڑا اقدام، مسک اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کی تاریخی شراکت داری

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-22 at 17.42.39_90045a03

ریاض: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سعودی عرب کے عالمی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کا انسانیت کے لیے خدمات انجام دینا، بالخصوص صحت کے شعبے میں تعاون اور انسداد پولیو جیسے عالمی منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا، اس کے قائدانہ مقام کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

بل گیٹس نے سعودی عرب کی "مسک فاؤنڈیشن” اور "بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن” کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا، جس کا مقصد خطے میں غیر منافع بخش شعبے میں نوجوانوں کی شرکت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ اعلان "مسک عالمی فورم” کی سرگرمیوں کے دوران کیا گیا، جہاں بل گیٹس نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں تعلیم و شہریت کے معاملات میں جدت پر مبنی حل پیش کرنے کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔

انہوں نے خصوصی طور پر "مسک عالمی فورم 2024” کا ذکر کیا، جو نوجوانوں کی مہارتوں کو ترقی دینے اور ان میں تخلیقی سوچ اور جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ بل گیٹس نے نوجوانوں کی سپورٹ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات مملکت کی بین الاقوامی سطح پر خدمات کو نمایاں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں