عبدالوحید کی یادگار سنچری ضائع، بحرین کے خلاف سعودی عرب 3 رنز سے شکست کا شکار

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-22 at 17.41.26_18836b27

دوحہ: ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائنگ میچ میں سعودی عرب کے اوپنر عبدالوحید کی پہلی شاندار سنچری بھی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہی۔ قطر کے شہر دوحہ میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر بی کے پہلے میچ میں بحرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سعودی عرب کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

بحرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 188 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سعودی ٹیم عبدالوحید کی 110 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 185 رنز ہی بنا سکی۔

آخری اوور میں سعودی عرب کو جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے، لیکن عمران انور کے زبردست دفاعی بولنگ کی وجہ سے سعودی ٹیم ہدف تک نہ پہنچ سکی۔ میچ کی آخری گیند پر فتح کے لیے 4 رنز درکار تھے، مگر عبدالوحید اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے، جس کے ساتھ ہی سعودی عرب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ مقابلہ کرکٹ شائقین کے لیے ایک یادگار اور جذباتی لمحات سے بھرپور تھا، جہاں عبدالوحید کی اننگز سب کی توجہ کا مرکز بنی۔

متعلقہ خبریں