لبنانی صحافی سُقینہ کوثرانی اسرائیلی حملے میں اپنے بچوں سمیت جاں بحق، میڈیا ورکرز کی اموات 12 ہو گئیں

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-22 at 17.53.28_0899344e

جنوبی لبنان: اسرائیلی فضائی حملے میں معروف لبنانی صحافی سُقینہ منصور کوثرانی اپنے دو بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ شہید ہو گئیں۔ یہ حملہ صیدا کے قریب واقع گاؤں جون کی تین منزلہ رہائشی عمارت پر کیا گیا۔

العربیہ کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں لبنانی میڈیا ورکرز کی مجموعی اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ سُقینہ کوثرانی لبنانی صحافت کی ایک ممتاز شخصیت تھیں، اور ان کی المناک شہادت نے میڈیا برادری کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب لبنان میں کشیدگی عروج پر ہے، اور صحافیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی حلقے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں