جدہ: پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام 57 ویں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی کے جیالوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سعودی عرب کے مرکزی صدر چوہدری تصور حسین اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی کی خدمات اور جمہوری اقدار کے فروغ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آئینی اور جمہوری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے کام کر رہی ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لے کر آج تک عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سرگرم عمل رہی ہے۔
تقریب کے اختتام پر یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا، اور شرکاء نے پارٹی کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔