غزہ کے عوام کے لیے امید کی کرن: شہزادہ فیصل قاہرہ میں انسانی امداد کی حکمت عملی پیش کریں گے

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-03 at 02.49.31_e9a3ae0f

قاہرہ: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قاہرہ وزارتی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کو بڑھانے اور فلسطینی عوام کے مصائب میں کمی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کا مقصد بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے غزہ میں جنگی جرائم، فلسطینیوں کی نقل مکانی اور اسرائیلی قبضے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ جی سی سی کے اعلامیے میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ خبریں