غزہ میں جنگی جرائم اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کیا جائے: جی سی سی سپریم کونسل

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-03 at 02.49.54_b9c9d304

کویت میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی سپریم کونسل نے غزہ میں جنگی جرائم، فلسطینوں کی نقل مکانی اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتوار کو جاری اعلان کویت میں جون 1967 سے تمام مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی عوام کی خود مختاری اور مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔

جی سی سی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم سلمان بن حمد آل خلیفہ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زید آل نہیان اورعمان کے نائب وزیراعظم برائے کابینہ سید فہد بن محمود السعید نے شرکت کی۔
جی سی سی سپریم کونسل کے اجلاس کا مقصد خطے کے ملکوں کے درمیان اجتماعی اقدامات کی اہیمت کو اجاگر کرنا ہے

متعلقہ خبریں