سعودی وزیر خارجہ کی اٹلی میں سوڈان کے بحران پر چار فریقی اجلاس میں شرکت

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-11-28 at 02.22.56_52f759dd


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی میں منعقدہ ایک اہم چار فریقی اجلاس میں شرکت کی، جس میں سعودی عرب، امارات، مصر، اور امریکہ کے نمائندے شامل تھے۔ اجلاس کا مقصد سوڈان کے بحران پر تبادلہ خیال کرنا اور اس مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق، وزیر خارجہ اٹلی میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ چار فریقی اجلاس میں سوڈان میں فوری جنگ بندی کے اقدامات، انسانی ہمدردی کی کوششوں کو آسان بنانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ جدہ اعلامیے میں شامل ذمہ داریوں پر عمل درآمد اور سوڈانی سیاسی عمل کی حمایت پر بھی بات چیت ہوئی، تاکہ سوڈان کے استحکام، خودمختاری، اتحاد، اور علاقائی سالمیت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران اٹلی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے، جو اس اہم سفارتی مشن کا حصہ رہے۔

متعلقہ خبریں