جدہ میں فدا حسین کھوکھر کی جانب سے کاروباری و سماجی شخصیات اور میڈیا عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-06 at 17.10.26_ada90e59


جدہ میں مقیم منڈی بہاؤالدین کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت، فدا حسین کھوکھر، نے سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، منڈی بہاؤالدین کی دیگر نمایاں کاروباری و سماجی شخصیات، اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فدا حسین نے کہا کہ کاروباری برادری اور میڈیا معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کے باہمی تعاون سے شہر کی ترقی ممکن ہے۔ سابق مشیر چوہدری اظہر وڑائچ نے بھی خطاب کیا اور میڈیا کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے عہدیداران نے فدا حسین کے اقدام کو سراہتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عشائیے کے دوران کاروباری اور میڈیا شخصیات کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں سماجی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

فدا حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقاریب کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں