آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کانفرنس کے دوران شرکا کو اندرونی و بیرونی خطرات کے تناظر میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کانفرنس میں دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت اور پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکی وفود کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے فوج کی قانونی تعیناتی پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ یہ پروپیگنڈہ بعض سیاسی عناصر کی جانب سے ایک منصوبہ بند مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کی مسلح افواج، عوام، اور ریاستی اداروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔
کانفرنس میں پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور داخلی استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی