اسلام آباد احتجاج میں 12 افراد کی شہادت کی تصدیق: عمر ایوب کا دعویٰ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-08 at 23.03.17_8327317d

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد احتجاج کے دوران 12 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 200 سے زائد کارکن لاپتا ہیں اور 5,000 سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پشاور میں اسد قیصر، عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ لاپتا کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور 9 مئی کے واقعات سمیت 24 نومبر کو ہونے والی فائرنگ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

عمر ایوب نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔

شبلی فراز نے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کو چرایا گیا اور ایک غلطی چھپانے کے لیے مزید غلطیاں کی جا رہی ہیں۔

علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر میں تکرار
گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں علیمہ خان اور تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کے درمیان 12 شہادتوں کے اعداد و شمار پر تکرار ہوئی۔ علیمہ خان نے شکوہ کیا کہ صرف 12 شہادتیں کیوں بتائی گئیں، جبکہ بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ تصدیق شدہ معلومات کے بغیر تعداد بڑھانا ممکن نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماوں نے حکومت پر کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں