جدہ (نورالحسن گجر سے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے اعزاز میں سابق مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شیخ رشید احمد کی مبارکباد کے لیے منعقد کی گئی، جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران چوہدری اظہر وڑائچ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شیخ رشید احمد کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے تقریب کے میزبان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو "پاکستان کا سرمایہ” قرار دیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو درپیش معاشی بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اور ملک کی بہتری کے لیے دعائیں کریں۔
تقریب میں شریک دیگر معزز شخصیات میں کاشف بٹ ،عمران شاہ ، شریف زمان، ممتاز کالو، چوہدری ظہیر احمد، چوہدری اکرام فیاض، راجہ ریاض، مبشر افضل چیمہ، چوہدری عنصر محمود دھول، فدا حسین کھوکھر، مصطفٰی گجر، میاں زبیر، عرفان گوندل، عاصم رفیق جٹ، زاہد سرور گجر ایڈووکیٹ، شعیب گوندل، چوہدری وقار، ملک آصف ،چوہدری شرجیل احمد دھول ،زریاب احمد دھول ،بابر بٹ ،چوہدری عمران احمد ،چوہدری حسنین گوندل اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے بھی شیخ رشید احمد کو عمرہ کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر بات چیت کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ شرکاء نے پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی خدمات اور وسائل سے ملکی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔