بالاکوٹ کے لیے بڑا اعزاز!
خیبرپختونخوا حکومت نے سینئر صحافی چوہدری نورالحسن گجر کو سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مشیر سیاحت خیبرپختونخوا، زاہد چن زیب نے کہا کہ چوہدری نورالحسن گجر سعودی عرب میں پاکستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یہ اعزاز انہیں بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے فروغ اور صحافت میں خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت پر امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے سیاحت کے فروغ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔