اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر حملے کیے
اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے دار الحکومت صنعاء اور الحدیدہ شہر میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر 16 حملے کیے۔ یہ کارروائیاں یمن کی جانب سے اسرائیل کے وسط میں تل ابیب کی سمت میزائل داغے جانے کے بعد کی گئیں۔
العربیہ نیوز کے نمائندے کے مطابق، اسرائیل کے درجنوں جنگی طیاروں نے صنعاء اور ساحلی شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے مختلف اہداف پر بمباری کی۔ الحدیدہ میں خاص طور پر دو بندرگاہوں، الصلیف اور راس عیسی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح، دارالحکومت صنعاء کے جنوب اور شمال میں بجلی کے گرڈ اسٹیشنوں پر بمباری کی گئی۔