محمد یونس کا اہم بیان: بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر یا 2026 کی پہلی ششماہی میں ہوں گے

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-18 at 20.17.13_2d4ef431

محمد یونس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں ہوں گے

بنگلہ دیش کے نگران حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں ہوں گے۔ محمد یونس نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق پر منحصر ہے۔

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس پر انتخابات کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے، اور انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انتظامات سے پہلے ضروری اصلاحات کی جانی چاہئیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ملک میں اصلاحات کے لیے کمیشن تشکیل دیے ہیں۔

محمد یونس نے مزید کہا کہ "انتخابات کے انتظامات اس بات پر منحصر ہوں گے کہ سیاسی جماعتیں کس تاریخ پر متفق ہوتی ہیں۔” ان کے مطابق، یہ انتخابات اس بات کی غمازی کریں گے کہ بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتیں اصلاحات کے لیے کتنی سنجیدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں