اسرائیل کے یمن پر فضائی حملے، حوثی ٹھکانوں پر شدید بمباری: 9 افراد ہلاک

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2024-12-22 at 00.26.34_0ef6915a

اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور ساحلی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے مختلف ٹھکانوں پر 16 فضائی حملے کیے۔ یہ کارروائی یمن کی جانب سے اسرائیل کے وسطی علاقے تل ابیب کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد کی گئی۔

العربیہ نیوز کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ کی بندرگاہوں الصلیف اور راس عیسیٰ کو نشانہ بنایا، جبکہ صنعاء کے شمال اور جنوب میں بجلی کے گرڈ اسٹیشنوں پر علی الصبح بمباری کی گئی۔

الحدیدہ میں حملوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 7 افراد الصلیف کی بندرگاہ پر جان سے گئے۔ حملوں کی تفصیلات میں شامل ہیں:

  • الحدیدہ بندرگاہ: 7 حملے
  • الصلیف بندرگاہ: 1 حملہ
  • تیل کی تنصیبات: 2 حملے
  • حزیز پاور اسٹیشن (جنوبی صنعاء): 4 حملے
  • ذہبان پاور اسٹیشن (شمالی صنعاء): 2 حملے

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ یہ حملے یمن کے مغربی ساحل اور اندرون ملک حوثیوں کے عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے ان حملوں سے قبل امریکا کو آگاہ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں